پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا انڈونیشیاکی ایئرلائن کیلئے اجازانامہ جاری 

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا انڈونیشیاکی ایئرلائن کیلئے اجازانامہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) انڈونیشیا کی ایئر لائن، لائن ایئر نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی مثبت پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، انڈونیشیا کی ایئر لائن نے بھی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈونیشیا کی ایئر لائن کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کی ایئر لائن، لائن ائیر انڈونیشیا سے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی جس کیلئے سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کے اضافے سے زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔
سی اے اے