سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سہیل انور سیال کے گھر چھاپے مارنے سے روک دیا 

  سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سہیل انور سیال کے گھر چھاپے مارنے سے روک دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے نیب کوصوبائی وزیر سہیل انور سیال اور ان کے رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے مارنے سے روک دیا ہے۔سہیل انور سیال کی جانب سے اپنے گھروں پر نیب چھاپوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا، درخواست کی سماعت جسٹس کے کے آغا نے کی۔اس دوران درخواست گزار سہیل انور سیال کی جانب سے موقف میں اختیار کیاگیاکہ میں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ضمانت پر ہونے کے باوجود نیب مسلسل گھروں پر چھاپے مار رہا ہے، نیب کو گھروں پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔سہیل انور سیال کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ جسٹس کے کے آغا نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر پر سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے، نیب کسی کے گھر جا کر بلا جواز خواتین کو ہراساں نہیں کرسکتا۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ نیب اہلکاروں کو چھاپوں کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی ساتھ لینی چاہئے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہاکہ انکوائری کو 2 سال مکمل ہونے کو ہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا،انہوں نے کہاکہ نیب حکام نے میرے مرحوم چچا کے گھر پر بھی چھاپا مارا، نیب جس زمین اور گھر کی بات کر رہا ہے وہ ہماری خاندانی جائیداد ہے، میں قانون کا احترام کرتا ہوں میرا حق ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔
سہیل انورسیال