العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل پرسماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل پرسماعت آج ہوگی،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے ۔
عدالت نے نوازشریف کوآج تک سرنڈرکرنے کاموقع دے رکھاہے ،خواجہ حارث عدالتی کارروائی آگے بڑھانے سے متعلق دلائل دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرالعزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرنڈر کئے بغیر نواز شریف کی درخواست پر سماعت سے متعلق دلائل طلب کرلئے تھے اور کہا نواز شریف کوریلیف ملے گایانہیں 15 ستمبر کو فیصلہ ہوگا۔
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی تھی،عدالت نے استفسار کیا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف اشتہاری قراردیئے گئے؟،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نوازشریف احتساب عدالت کے اشتہاری ہوچکے ہیں ،عدالت نے استفسار کیاکہ اشتہاری ہونے کے بعدنوازشریف کی درخواست پرکیااثرپڑےگا؟،اشتہاری ہونے کے بعدکیاہم نوازشریف کی درخواست پرسماعت کرسکتے ہیں؟۔
نیب نے کہاکہ توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ہونے کے بعدنوازشریف کوریلیف نہیں مل سکتا،عدالت نے کہاکہ مشرف کیس میں قراردیاجاچکامفرورکوسرنڈرسے قبل نہیں سناجاسکتا،نسیم الرحمان کیس میں سپریم کورٹ مفرورکوریلیف کیلئے غیرحقدارقراردے چکی۔
عدالت نے کہاکہ نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل پرکوئی فیصلہ نہیں کررہے،نوازشریف کی پیشی کے بغیرنمائندہ مقررکرنےکی درخواست سنی جاسکتی ہے؟۔
عدالت نے استفسار کیاکہ کیا نوازشریف کسی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں؟خواجہ حارث نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت نوازشریف کسی ہسپتال میں زیرعلاج نہیں،عدالت نے استفسار کیاکہ نوازشریف برطانیہ،ڈاکٹرامریکامیں ہیں،کیازبانی علاج ہے؟خواجہ حارث نے کہاکہ نوازشریف کی اپیل کوسناجائے،اپیل تومفرورکی بھی سنی جاتی ہے،عدالت نے کہاکہ نوازشریف کوپہلے مفرورقراردیتے ہیں پھراپیل سن لیتے ہیں،نوازشریف کی عدم حاضری پروفاقی حکومت کاکیاموقف ہے؟۔
وفاقی حکومت نے کہاکہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہیں،پنجاب حکومت نوازشریف کی ضمانت مستردکرچکی،عدالت نے استفسار کیاکہ نوازشریف بیرون ملک گئے،وفاقی حکومت نے علاج کی تصدیق کی؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ نوازشریف کے علاج کی تصدیق نہیں کی کیونکہ علاج ہی نہیں ہوا،عدالت نے استفسار کیاکہ وفاقی حکومت نے نوازشریف کی واپسی کیلئے کچھ نہیں کیا؟۔