سکول کھل گئے ، کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 404 کیسز رپورٹ ، چھ اموات 

سکول کھل گئے ، کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 404 کیسز رپورٹ ، چھ ...
سکول کھل گئے ، کورونا وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 404 کیسز رپورٹ ، چھ اموات 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوئی جسے مد نظر رکھتے ہوئے آج سے حکومت نے تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کی شرط پر کھول دیئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 27 ہزار 277 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 404 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 424 ہو گئی ہے ۔ 

اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث چھ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے باعث اموات کی تعداد چھ ہزار 389 ہو گئی ہے ۔کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 90 ہزار 261 افرادصحت یاب ہوچکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد پانچ ہزار 774 رہ گئی ہے ۔

سب سے زیادہ کیسز 

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اب تک سندھ میں ریکارڈ ہوئے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 250ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 97 ہزار 817 ، کے پی کے میں 37 ہزار 79 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 962 ، بلوچستان میں 13 ہزار 621 ، آزاد کشمیر میں 2426 اور گلگت بلتستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 269 ہو گئی ہے ۔

اموات 

کوروناو ائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں ہیں جہاں اب تک 2445 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، پنجاب میں 2220 ، کے پی کے میں 1257 ، اسلام آباد میں 178 ، گلگت بلتستان میں 78 ، بلوچستان میں 145 ، آزاد کشمیر میں 66 افراد کورونا کے باعث دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔

 صحت یاب ہونے والے افراد 

کورونا وائرس کو سب سے زیادہ شکست دینے والے افراد کا تعلق بھی سندھ سے ہی ہے جہاں ایک لاکھ 27 ہزار 626 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 94ہزار 526 ، کے پی کے میں 35 ہزار 96 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 392، گلگت بلتستان میں 2845 ، بلوچستان میں 12564اور آزاد کشمیر میں 2212 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -