فاطمہ نامی لڑکی کو دھمکیاں دینے والا ابتشام اب کونسے ملک فرار ہونے کی تیاریاں کر رہا ہے ؟ سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیو لیک ہو گئی 

فاطمہ نامی لڑکی کو دھمکیاں دینے والا ابتشام اب کونسے ملک فرار ہونے کی ...
فاطمہ نامی لڑکی کو دھمکیاں دینے والا ابتشام اب کونسے ملک فرار ہونے کی تیاریاں کر رہا ہے ؟ سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیو لیک ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )فاطمہ نامی لڑکی کو اسلحہ دکھا ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والا ابتشام نامی لڑکا اب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانیوں کی نظروں میں آ گیاہے اور اب اس نے ملک سے بھاگنے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو ریکارڈنگ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی اسلحہ کے ساتھ دھمکی آمیز مواد پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ملک سے بھاگنے کی تیاری کر رہاہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو ریکارڈنگ میں سنا جا سکتاہے کہ وہ پنجاب زبان میں ٹیلیفون کا ل پر کہہ رہاہے کہ ” چاچا تسیں تے مینوں مشہور کردتا اے ، ہر جگہ ابتشام ابتشام ہو ریا اے ، میں تے دبئی چلاں ، اللہ حافظ ۔“ یعنی ابتشام کسی شخص سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے یہ کہتاہے کہ ” چاچا آپ نے تو مجھے مشہور کر دیا ہے ہر جگہ میرا نام ہی لیا جارہاہے ، میں تو اب دبئی جا رہاہوں ۔“ 


سوشل میڈیا صارفین ابتشام کو گرفتار کروانے کیلئے ٹرینڈز چلا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر اس پر کارروائی عمل میں لانے کیلئے دباﺅ ڈال رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر "ابشام زاہد بی ہائنڈ دی بارز" کے نام سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے۔ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ابشام نامی نوجوان کو فاطمہ نامی لڑکی کو ٹارچر کرنے کے جرم میں جیل میں ڈالا جائے۔
یہ کہانی ایک ٹویٹ سے شروع ہوئی جس میں ایک خاتون نے الزام لگایا کہ ابشام نامی یہ نوجوان اس کی سہیلی فاطمہ کو ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے ہر قانونی راستہ اختیار کیا مگر انہیں انصاف نہیں ملا جس کے بعد فاطمہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ٹویٹ کے ساتھ ابسام سے منسوب بعض میسجز بھی شیئر کیے گئے ہیں جن میں سے ایک میسج میں کہا گیا ہے کہ " ابھی بھی آپ کو بول رہا ہوں کہ میرے ساتھ ایک رات گزار لیں ورنہ 30 ہزار میں آج کل لاہور میں قتل ہوجاتے ہیں ، ایسا نہ ہو آپ کے باپ اس دنیا سے چلے جائیں۔"ایک اور پیغام میں بھی متاثرہ لڑکی کے باپ کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق یہ لڑکا اس کا گھر تک پیچھا کرتا ہے، ایک بار اغوا کی بھی کوشش کی، اس کے خلاف تمام ثبوتوں کے ساتھ مقدمہ درج کرایا گیا لیکن پھر بھی اس کے خلاف ایکشن نہیں ہوا، " میرا ہمارے سسٹم سے سوال ہے کہ ان جانوروں کو جیل میں ڈالنے کیلئے ہمیں مزید کتنے ثبوتوں کی ضرورت ہوگی۔"

مزید :

قومی -