پی سی بی نے سلیم ملک کو خوشخبری سنادی، اپیل منظور

پی سی بی نے سلیم ملک کو خوشخبری سنادی، اپیل منظور
پی سی بی نے سلیم ملک کو خوشخبری سنادی، اپیل منظور
سورس:   creative commons license

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان، بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر سلیم ملک کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔سماعت میں آئی سی سی کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر بحث ہو گی۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک اس معاملے پر واضح جواب نہیں دے سکے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی منظوری کے بعد سماعت کی تاریخ اور مقام کا اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ سلیم ملک نے پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے ساتھ فراڈ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی طرف جواب موصول ہوگیا ہے۔ پی سی بی کے جواب سے متعلق وکیل سے مشاورت کررہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سلیم ملک کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب پر کہا ہے کہ وہ میچ فکسنگ کا پہلے اعتراف کرچکے ہیں، لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ سے متعلق جواب نہیں دے رہے ہیں۔

چینل ذرائع کے مطابق پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی جانب سے آئی سی سی کے فراہم کردہ ٹرانسکرپٹ کا جواب دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیم ملک نے پی سی بی چیئرمین کے نام لکھے گئے خط میں اپنی غلطی کا اعتراف کرچکے ہیں۔اس سے قبل سلیم ملک نے پی سی بی کو درخواست دی تھی کہ ان پرعائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

مزید :

کھیل -