پنجاب کابینہ میں 2 وزرا کے قلمدان تبدیل،نوٹیفکیشن جاری 

پنجاب کابینہ میں 2 وزرا کے قلمدان تبدیل،نوٹیفکیشن جاری 
پنجاب کابینہ میں 2 وزرا کے قلمدان تبدیل،نوٹیفکیشن جاری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کابینہ میں 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی اور نعمان لنگڑیال کے قلمدان تبدیل کئے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیر زراعت بنا دیاگیا ہے جبکہ نعمان لنگڑیال سے وزارت زراعت کا قلمدان واپس لے کر وزیرمینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ بنایا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -