" اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی اور۔۔۔" امریکی سفارتخانے کا دعویٰ، اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائرزی جاری کردی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔اس ضمن میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کے زیادہ تر واقعات اسلام آباد کے سیکٹر جی 6، 7، ایف 6 ، 7 اور ایف 10 میں ہو رہے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 اور آئی 10 میں بھی جرائم کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتیاں ، موبائل اور پرس چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں بھی چھینی جا رہی ہیں۔
امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیمتی اشیاءلے کر باہر نہ نکلیں۔امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹ میں زیورات پہن کر نہ جائیں اور بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت بھی احتیاط کریں۔