موٹروے کیس میں بڑی پیشرفت ، پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا ، بڑی خبر 

موٹروے کیس میں بڑی پیشرفت ، پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا ، بڑی خبر 
موٹروے کیس میں بڑی پیشرفت ، پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا ، بڑی خبر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے کیس میں ایک اور اہم ترین پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے واردات سے قبل واپس چلے جانے والے ملزم اقبال عرف بالا مستری کو بھی گرفتار کر لیاہے ۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اقبال عرف بالا مستری کو چیچہ وطنی سے حراست میں  ، ملزم واردات کے روز راستے سے ہی واپس چلا گیا تھا تاہم وہ عابد ملہی کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ملوث رہاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ بالا مستری کی گرفتاری سے عابد ملہی کو ڈھونڈا آسان ہو گا ،بالا مستری کو عابد نے واردات سے ایک روز قبل شفقت کے ہمراہ لاہور بلایا تھا تاہم یہ واردات کے روز راستے میں  سے  ہی چیچہ وطنی چلا گیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست لینے کے بعد لاہور منتقل کر دیا ہے۔اقبال عرب بالا مستری عابدملہی کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ، اس کے قبضہ سے دس موبائل سمیں برآمد ہوئیں ہیں جن کے ذریعے یہ عابد کے ساتھ رابطے میں تھا ۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم عابد اور وقار الحسن کی تصاویر جاری کی گئیں تھیں ، تصویر جاری ہونے پر اگلے ہی روز وقار الحسن سی آئی اے تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں از خود پیش ہو گیا اور اس نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے ڈی این اے کا مطالبہ کیا ۔ 

ملزم وقارالحسن کا ڈی این اے میچ نہیں ہواہے اور اس نے کہا کہ وہ اس واردات میں ملوث نہیں جبکہ خاتون نے بھی اسے پہنچاننے سے انکار کر دیا لیکن تحقیقات کے دوران اس سے ملنے والی معلومات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عابد ملہی کے ساتھ جرم میں شریک شفقت کو گرفتار کر لیاہے جس کا ڈی این اے بھی میچ کر گیاہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیاہے ۔

دوران تحقیقات وقار الحسن نے شفقت اور اپنے برادر نسبتی عباس کا نام لیا تھا ، وقارالحسن کے نام پر جاری ہونے والی سم عباس استعمال کر رہا تھا تاہم عباس نے بھی گزشتہ روز شیخوپورہ پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کر دی تھی اور اپنے بیان میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عابد کو صرف کام کی حد تک جانتا تھا ، وہ سٹیل مل میں کام کرتے تھے اور عابد اکثر اس کا موبائل فون بھی استعمال کر لیتا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -