بنگلہ دیش کا سری لنکا میں 14 روزہ قرنطینہ اختیار کرنے سے صاف انکار، بنگال ٹائیگرز کا دورہ سری لنکا ممکن ہو گا یا نہیں؟

بنگلہ دیش کا سری لنکا میں 14 روزہ قرنطینہ اختیار کرنے سے صاف انکار، بنگال ...
بنگلہ دیش کا سری لنکا میں 14 روزہ قرنطینہ اختیار کرنے سے صاف انکار، بنگال ٹائیگرز کا دورہ سری لنکا ممکن ہو گا یا نہیں؟
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ سری لنکا کے دوران اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے 14 روز قرنطینہ میں رہنے سے انکار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا شیڈول ایک ہفتے کے قرنطینہ کو مدنظر رکھ کر بنایا، پہلے ہی ہمارے کھلاڑی 6 ماہ سے کوئی کرکٹ نہیں کھیلے،اگر وہ 14 روز ہوٹل کے کمروں میں محدود رہے تو پھر انہیں ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے صرف ایک ہفتہ ہی میسر آئے گا۔ 

دوسری جانب سری لنکا کے وزیر کھیل نامیل راجہ پاکسے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کی مشاورت سے اس معاملے کا مناسب حل نکالیں۔

مزید :

کھیل -