سندھ ہائیکورٹ ،غلام اکبر سہو کی نیب انکوائری روکنے سے متعلق درخواست مسترد 

سندھ ہائیکورٹ ،غلام اکبر سہو کی نیب انکوائری روکنے سے متعلق درخواست مسترد 
سندھ ہائیکورٹ ،غلام اکبر سہو کی نیب انکوائری روکنے سے متعلق درخواست مسترد 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے غلام اکبر سہو کی نیب انکوائری روکنے سے متعلق درخواست مسترد کردی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کرپشن کیسز میں نیب انکوائری روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار غلام اکبر سہونے موقف اختیار کیاکہ نیب کو انکوائری کرنے کااختیار حاصل نہیں ،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے پر نیب کو تحقیقات کا مکمل اختیار ہے ،پراسیکیوٹر نیب کے موقف کے بعد عدالت نے غلام اکبر سہو کی درخواست مسترد کردی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -