جونیئر ہاکی ایشیاءکپ کی تیاریاں، قومی ٹیم کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

جونیئر ہاکی ایشیاءکپ کی تیاریاں، قومی ٹیم کے شیڈول کا اعلان ہو گیا
جونیئر ہاکی ایشیاءکپ کی تیاریاں، قومی ٹیم کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جونیئر ایشیاءکپ کی تیاریوں کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان وائٹ کے ساتھ 8 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری آصف باجوہ نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر ایشیاکپ کی تیاریوں کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان وائٹ کے ساتھ 8 میچز کی سیریز کھیلے گی، یہ سیریز 2 مراحل میں ہوگی جبکہ صدر پی ایچ ایف کو تمام پروگرام منظوری کیلئے بھیجے جائیں گے۔ 

آصف باجوہ نے واضح کیا کہ کوویڈ کے ایس اوپیز بہت سخت ہیں جس کی وجہ سے دنیائے ہاکی کو مشکلات کاسامنا ہے، دنیا کے جس بھی ملک میں جائیں وہاں 14 دن کی قرنطینہ کرنا ضروری ہے۔ یورپی ممالک سے بات کی تھی لیکن کوویڈ ایس او پی پیز کے تحت کوئی بھی ملک ایک ماہ کا دورہ افورڈ نہیں کرسکتا لہٰذا ہم دورہ یورپ کرنے کی بجائے پاکستان وائٹ اور جونیئر ٹیموں کی سیریز کروائیں گے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان جونیئر اور وائٹ ٹیموں کے درمیان میچز مختلف شہروں میں ہوں گے، جونیئر ہاکی ایشیا کپ 21 جنوری سے 30 جنوری تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شیڈول ہے۔

مزید :

کھیل -