سندھ ہائیکورٹ ،کراچی میں بل بورڈز ہٹانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے شہر بھر میں بل بورڈز ہٹانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر حکم امتناع نہیں دے سکتے ،یہی بل بورڈز کسی کے سر پر گرے تواس کا ازالہ آپ نہیں کر سکتے ،انسانی زندگی بل بورڈ سے زیادہ اہم ہے ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شہر بھر میں بل بورڈز ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست گزار نے بل بورڈز گرانے پر حکم امتناع کی استدعاکردی ،عدالت نے حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کردی ۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر حکم امتناع نہیں دے سکتے ،یہی بل بورڈز کسی کے سر پر گرے تواس کا ازالہ آپ نہیں کر سکتے ،انسانی زندگی بل بورڈ سے زیادہ اہم ہے ۔
عدالت نے شہر بھر میں بل بورڈز ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت2 ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ۔