نیب کے ادارہ جاتی رولز نہ ہونے پر ازخود نوٹس پر سماعت، سپریم کورٹ نے مہلت دینے کی نیب کی استدعا منظور کر لی 

نیب کے ادارہ جاتی رولز نہ ہونے پر ازخود نوٹس پر سماعت، سپریم کورٹ نے مہلت ...
نیب کے ادارہ جاتی رولز نہ ہونے پر ازخود نوٹس پر سماعت، سپریم کورٹ نے مہلت دینے کی نیب کی استدعا منظور کر لی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کے ادارہ جاتی رولز نہ ہونے پر ازخود نوٹس پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مہلت دینے کی نیب کی استدعا منظور کر لی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب کے ادارہ جاتی رولز نہ ہونے پر ازخودنوٹس پر سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ رولز کا مسودہ منظوری کیلئے ایوان صدر بھجوایاتھا،صدر مملکت نے مسودہ اعتراض لگا کر واپس کردیا ۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ وزارت قانون کے ذریعے رولز کا مسودہ دوبارہ صدر کو بھجوایا، عدالت 6 ہفتے کی مہلت دے، رولز منظوری کے بعد نوٹیفائی کر دیں گے ،عدالت نے مہلت دینے کی نیب کی استدعا منظور کرلی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -