نعمان اعجاز نئی مشکل میں پھنس گئے، گھیرا تنگ

نعمان اعجاز نئی مشکل میں پھنس گئے، گھیرا تنگ
نعمان اعجاز نئی مشکل میں پھنس گئے، گھیرا تنگ
کیپشن:    سورس:   Instagram/naumaanijazofficial

  

لاہور (ویب ڈیسک ) اداکار نعمان اعجاز 35 لاکھ روپے انکم ٹیکس کے نادہندہ نکلے ، ایف بی آر نے تفصیلات کیلئے بینکوں سے رجوع کر لیا۔

 دنیا نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکار کے گرد گھیراتنگ کرتے ہوئے بینکوں سے ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نعمان اعجاز سے 2016میں کی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کی ہیں جس کو انہوں نے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا تھا۔

ایف بی آر نے اداکار کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے بینکوں سے بھی رجوع کررکھا ہے اور تمام تفصیلات مل جانے کے بعد ہی نعمان اعجاز کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

تفریح -