رانا ثنا اللہ نے حمزہ شہبازکی فوری ہسپتال منتقلی کامطالبہ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہبازکی فوری ہسپتال منتقلی کامطالبہ کردیا۔
لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرے اور حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کرے،حمزہ شہباز 5روز سے شدید بخار میں مبتلا ہے،طبیعت بگڑی تو عمران نیازی ذمے دار ہونگے،انہوں نے کہاکہ حمزہ شہبازکی ہسپتال منتقلی میں دانستہ لیت ولعل کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا ہے،حکومت ڈرامے بازیاں بند کرے اور حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کرے ۔