کورونا وائرس ، آج سکول کھلتے ہی سینئر صحافی حامد میر دورہ کرنے پہنچ گئے تو انہوں نے وہاں پر کیا دیکھا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

کورونا وائرس ، آج سکول کھلتے ہی سینئر صحافی حامد میر دورہ کرنے پہنچ گئے تو ...
کورونا وائرس ، آج سکول کھلتے ہی سینئر صحافی حامد میر دورہ کرنے پہنچ گئے تو انہوں نے وہاں پر کیا دیکھا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج سے پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی سخت ہدایات جاری کی ہیں لیکن جو منظر سینئر صحافی حامد میر نے دیکھا وہ قابل تشویش ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کورآڈینیشن فیصل سلطان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے پہلے دن اپنے بچوں اور طالبعلموں کو خوش آمدید کہتے ہیں ، مہربانی فرما کر بنیادی حفاظتی تدابیر کو پس پشت نہ ڈالیں ۔ ماسک لگائیں ، کلاسوں میں ہجوم نہ بنائیں ، ہاتھ صاف رکھیں ۔

سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آئے اور انہوں نے فیصل سلطان کے پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں نے آج صبح کچھ سکولوں کا دورہ کیا جہاں میں نے دیکھا کہ والدین نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے جبکہ بچے سکول کے گیٹس پر ماسک گرا رہے تھے ، بہت سے سیکیورٹی گارڈز سکولوں کے باہر ماسک کے بغیر کھڑے تھے ۔“

مزید :

قومی -