قومی کرکٹر رومان رئیس کا کیرئیر داؤ پر لگ گیا مگر کیوں؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

قومی کرکٹر رومان رئیس کا کیرئیر داؤ پر لگ گیا مگر کیوں؟ انتہائی افسوسناک خبر ...
قومی کرکٹر رومان رئیس کا کیرئیر داؤ پر لگ گیا مگر کیوں؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس کا کیریئر داﺅ پر لگ گیا ہے جو ڈومیسٹک سیزن کیلئے ضروری قرار دیا گیا کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کرا سکے۔ 
تفصیلات کے مطابق 30ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے سندھ کی 16 رکنی ٹیم میں شامل 29 سالہ کھلاڑی کی کمر میں پرانی تکلیف پھر شروع ہو گئی جس کے باعث وہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کرا سکے، رومان رئیس چیمپینز ٹرافی میں دوران فیلڈنگ گھٹنا زخمی کرا بیٹھے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمر کے نچلے حصے میں تکلیف کی وجہ سے معالجین نے رومان رئیس کو مکمل آرام اور سنجیدگی سے علاج کا مشورہ دیا ہے، بصورت دیگر تکلیف بڑھ کر کسی مشکل کا سبب بن سکتی ہے۔ رومان رئیس پاکستان کی جانب سے 9 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں 14 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ 8 ٹی 20انٹرنیشنل میچز میں اتنے ہی کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ وہ 2016ءکی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ابھر کر سامنے آئے تھے اور لیگ کے7 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کرکے سب کی توجہ اپنی توجہ مبذول کرائی۔
چیمپینز ٹرافی سکواڈ میں جگہ نہ بنا پانے والے رومان رئیس کومقابلوں کے دوران فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کے زخمی ہونے پر بطور متبادل طلب کیا گیا تھا،پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس کراچی بلوز، ڈولفن، زیبراز اور پاکستان انڈر 23 ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -