سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم کو بری کردیا

سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم کو بری کردیا
سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم کو بری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار لیاقت کے قتل کے ملزم مظہر بھولا کو بری کردیا،مظہر بھولا کو عدم شواہد کی بنا پر بری کیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں پولیس اہلکار لیاقت کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم سے پستول ریکور ہوا، لٹنے والے راہگیروں نے ملزم کی شناخت کی ، عدالت نے ملزم کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا،جسٹس منظور ملک نے کہاکہ ملزموں کی شناخت پریڈ تک نہیں کرائی گئی ، پولیس کا اپنا بندہ مرا لیکن پھر بھی کیس کا بیڑاغرق کردیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -