کراچی کے نجی سکول میں طالبہ مبینہ طور پر سیڑھی سے گر کر جاں بحق

کراچی کے نجی سکول میں طالبہ مبینہ طور پر سیڑھی سے گر کر جاں بحق
کراچی کے نجی سکول میں طالبہ مبینہ طور پر سیڑھی سے گر کر جاں بحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے ہی روز افسوس ناک حادثہ پیش آ گیا،کراچی کے نجی سکول میں طالبہ مبینہ طور پر سیڑھی سے گر کر جاں بحق ہو گئی ،طالبہ کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق کراچی کے نجی سکول میں نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کرجاں بحق ہو گئی ،نجی سکول کے مالک کاکہنا ہے کہ طالبہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھی ،طالبہ کو فوری ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے بتایاوہ انتقال کرگئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے سیڑھیوں سے گر کر طالبہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا،ڈائریکٹر جنرل منسوب صدیقی نے تحقیقات کیلئے 2 رکنی ٹیم بنادی،ڈپٹی ڈائریکٹر ستار میمن اور عامر انصاری تحقیقات کریں گے ،منسوب صدیقی نے کہاکہ جاں بحق طالبہ کی میڈیکل ہسٹری بھی چیک کی جائے گی ، سکول انتظامیہ کی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کریں گے ، ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ تحقیقاتی کمیٹی بچی کے والدین سے بھی ملاقات کرے گی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -