کورونا وائرس کے بعد پہلا انٹرنیشنل کرکٹ میچ جس میں تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، شائقین کیلئے زبردست خوشخبری

کورونا وائرس کے بعد پہلا انٹرنیشنل کرکٹ میچ جس میں تماشائیوں کو سٹیڈیم میں ...
کورونا وائرس کے بعد پہلا انٹرنیشنل کرکٹ میچ جس میں تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، شائقین کیلئے زبردست خوشخبری

  

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاو¿ن نے کرکٹ کے میدانوں کو بھی سونا کردیا تھا تاہم اب یہ میدان تماشائیوں سے دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 26 ستمبر سے شیڈول سیریز میں محدود تعداد میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برسبین کے ایلن بارڈر گراﺅنڈ میں میچز کیلئے تماشائیوں کو آن لائن ٹکٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گراﺅنڈز کا رخ کرنے کے خواہشمند تماشائیوں کو کویڈ کے تمام ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا جبکہ کورونا وائرس کے بعد موجودہ صورت حال میں مارچ کے بعد یہ پہلی سیریز ہوگی جس میں تماشائی بھی میچز دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز 26، 27 اور 30 ستمبر کو ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 03، 05 اور 07 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

مزید :

کھیل -