شاہین شاہ آفریدی انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اب تک کیسی کارکردگی دکھا پائے ہیں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

شاہین شاہ آفریدی انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اب تک کیسی کارکردگی دکھا پائے ...
شاہین شاہ آفریدی انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اب تک کیسی کارکردگی دکھا پائے ہیں؟ ناقابل یقین خبر آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی بھی ان فارم ہو گئے جو انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور چار میچز میں محض ایک شکار ہی کر پائے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ باﺅلر سرے اور سسیکس کیخلاف میچز میں کوئی وکٹ نہیں لے پائے تھے جبکہ مڈل سیکس کیخلاف میچ میں ایک وکٹ حاصل کر کے، کینٹ کے مقابل بھی ناکام رہے۔ ناٹنگھم شائر کے عماد وسیم نے تین میچز میں 76 رنز دے کر چار شکار کئے البتہ انہیں ابھی بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا ہے۔ 

دوسری جانب بابر اعظم کی ناکامیوں کا سلسلہ بھی دراز ہو گیا اور سٹار بیٹسمین 4میچز میں 58رنز ہی بنا سکے ہیں، وورکشائر کیخلاف انہوں نے42کی اننگز کھیلی، دوسرے میچ میں برمنگھم بیئرزکے مقابل 6رنز بنا سکے، تیسرے مقابلے میں ورکشائر کیخلاف کھاتہ بھی نہیں کھولا جبکہ گلوسٹر شائر کے مقابل ان کی اننگز 10 رنز تک محدود رہی۔ 

مزید :

کھیل -