پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں پی ایس ایل 6 کے میچز ہوں گے یا نہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں پی ایس ایل 6 کے میچز ہوں گے یا نہیں؟ تفصیلات ...
پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں پی ایس ایل 6 کے میچز ہوں گے یا نہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں ترقیاتی کام سست روی سے جاری ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ سال بھی پشاور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا کوئی میچ نہیں ہوسکے گا اسی طرح کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں بھی پی ایس ایل میچ نہیں ہوسکیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا کہ زمبابوے کی سیریز راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی جبکہ 2021ءمیں تمام ہوم سیریز کیلئے راولپنڈی، کراچی، ملتان اور لاہور کے سٹیڈیمز استعمال ہوں گے۔ چند ماہ قبل پی سی بی نے ارباب نیاز سٹیڈیم میں سپرلیگ کے میچ کرانے کا دعوی کیا تھا تاہم پی سی بی کی ایک معائنہ ٹیم نے گزشتہ دنوں پشاور کا دورہ کیا اور گراﺅنڈ کو بڑے میچز کیلئے ان فٹ قرار دے کر فروری میں پشاور میں کوئی میچ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وسیم خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر پی سی بی ارباب نیاز سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام کروا رہا ہے لیکن فی الحال بورڈ دیگر سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ دیگر سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام کریں گے۔ 

واضح رہے کہ پشاور پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کا ہو م گراﺅنڈ تھا لیکن امکان ہے کہ 2021ءمیں بھی چار سینٹرز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان ہی میں پی ایس ایل کے میچ ہوں گے۔

مزید :

کھیل -