سابق کرکٹر سلیم ملک کی اپیل کی سماعت کون کرے گا؟ اعلان ہو گیا

سابق کرکٹر سلیم ملک کی اپیل کی سماعت کون کرے گا؟ اعلان ہو گیا
سابق کرکٹر سلیم ملک کی اپیل کی سماعت کون کرے گا؟ اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان سابق ٹیسٹ کپتان سلیم ملک کی اپیل کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان، بطور آزاد ایڈجیوڈیکیٹر، سلیم ملک کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000ءکی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر سماعت ہوگی۔

سلیم ملک اب تک اس گفتگو کے حوالے سے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ آزاد ایڈ جیوڈیکیٹر کی منظوری کے بعد سماعت کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردے گا۔

مزید :

کھیل -