سندھ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ، ٹاپ سیڈ فرحان الطاف، شعیب عباس اور عباد سرور اگلے راﺅنڈ میں پہنچ گئے 

سندھ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ، ٹاپ سیڈ فرحان الطاف، شعیب عباس اور عباد سرور ...
سندھ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ، ٹاپ سیڈ فرحان الطاف، شعیب عباس اور عباد سرور اگلے راﺅنڈ میں پہنچ گئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹاپ سیڈ فرحان الطاف، شعیب عباس اور عباد سرور کامیابی حاصل کرکے تقویت الایمان سکول سندھ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے اگلے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یونین کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپین شپ میں مینز سنگلز کے میچز میں دلچسپ مقابلے ہوئے جس دوران خیر پور کے شعیب عباس نے طویل مقابلے کے بعد سید عون کو 3-6، 6-3 اور 1-5 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کیا۔ 

 مینز سنگلز کے ٹاپ سیڈ فرحان الطاف نے اظہر کچھی کو 2-6 اور 3-4 سے زیر کیا جبکہ مینز سنگلز کے دیگر مقابلوں میں عباد سرور نے عباد الدین کو اور عامر ممتاز نے محمد عامر قمر کو ہرایا۔

 انڈر 17سنگلز کے راﺅنڈ رابن مقابلے میں کاشان طارق نے حسن احمد کو، انڈر 15 سنگلز میں عبداللہ رازق نے عبدلقادر کو، انڈر 13 سنگلز میں بلال نے دہروف داس کو جبکہ مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں محمد علی اور سعد احمد کی جوڑی نے اسد احمد اور محمد سطوت کو شکست دی۔

مزید :

کھیل -