وزیراعظم کی بھی زیادتی کے ملزمان کو نامرد بنانے کی تجویز لیکن یہ سزا پہلے ہی کونسے 3 ممالک میں لاگو ہے؟ نام سامنے آگئے

وزیراعظم کی بھی زیادتی کے ملزمان کو نامرد بنانے کی تجویز لیکن یہ سزا پہلے ہی ...
وزیراعظم کی بھی زیادتی کے ملزمان کو نامرد بنانے کی تجویز لیکن یہ سزا پہلے ہی کونسے 3 ممالک میں لاگو ہے؟ نام سامنے آگئے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

لاہور (ویب ڈیسک ) تین ممالک ایسے ہیں جہاں خواتین اور لڑکیوں سے زیادتی کے مرتکب ملزمان کو نامرد کر نے کی سزا دی جا تی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں خواتین کی بے حرمتی کر نے والوں کو نا مرد کردینے کی سزا کے حق میں بات کی۔یہ عمل جراحی کے ذریعہ انجام دیا جا سکتا ہے۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق تین ممالک میں زیادتی کے مجرمان کو نامرد کر دینے کی سزا رائج ہے۔ ان میں انڈونیشیا ، چیک جمہوریہ اور یوکرائن شامل ہیں۔اس حوالے سے انڈونیشی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2016 میں قانون منظور کیا۔ایسی سزا پا نے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ نامرد بنائے جا نے سے زیادہ قید کے دورانیہ میں اضافے یا سزائے موت کو ترجیح دے گا۔ چیک جمہوریہ میں تو یہ قانون 1966 میں منظور ہوا۔85 مجرموں کو نا مرد کیا گیا۔یوکرائن میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو نا مرد کر نے کی سزا کا قانون جولائی 2019 میں منظور ہوا۔حال ہی میں ایسا ہی قانون نائجیریا میں بھی منظور ہوا ،تاہم اس قانون کی توثیق ہونا ابھی باقی ہے۔

11جون 2019 کو امریکی ریاست الباما میں بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد کر نے کی سزا کا قانون لاگو ہوا۔ایک ایسے ہی بل کی ریاست اوکلاہوما میں شدید مخالفت کی گئی۔سابق سوویت ریاست مالڈووا میں یہ قانون 2012 میں منظور ہوا سعودی عرب میں زنا کے مرتکب مجرموں کو کوڑے مارنے کی سزا دی جا تی ہے۔ تاہم گزشتہ اپریل میں یہ سزا ختم کر دی گئی۔ عام طور پر سعودی عرب میں جنسی زیاستی کے مجرموں کو سر عام سر قلم کئے جا نے کی سزا دی جاتی ہے۔بھارت میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو عمر قید کی سزا دی جا تی ہے جو چودہ سال قید ہو تی ہے۔

فرانس میں یہ،سزا پندرہ سال قید ہے جس میں تیس سال تک کی توسیع یا عمر قید بھی ہو سکتی ہے۔ چین میں جنسی بے حرمتی کی سزا موت ہے۔ شمالی کوریا میں ایسے مجرموں کو گولی سے اڑا دیا جا تا ہے۔ افغانستان، ایران اور مصر میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دی جا تی ہے۔ چین میں نامرد کر دینے کی بھی سزا دی جا تی ہے۔ جراحی کے ذریعہ ایسے مجرموں کو نامرد کر نے کا عمل قدیم رومی تہذیب کے دور میں ہوتا تھا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -