مقدمہ درج ہونے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت ریاستی وزیراعلیٰ کیخلاف گورنرکے پاس پہنچ گئیں

مقدمہ درج ہونے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت ریاستی وزیراعلیٰ کیخلاف گورنرکے ...
مقدمہ درج ہونے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت ریاستی وزیراعلیٰ کیخلاف گورنرکے پاس پہنچ گئیں
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ مہاراشٹرا اودے ٹھاکرے کےخلاف آوازبلند کرنے پرمقدمہ درج ہونے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت گورنرکے پاس ملاقت کے لیے پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا پولیس کے حصارمیں گورنرمہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کےلیے ان کی رہائش گاہ راج بھون پہنچی۔ تقریباً 45 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد کنگنا رناوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خلاف درج مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میرے ساتھ بدسلوکی ہوئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ گورنر مہاراشٹرا نے اپنی بیٹی کی طرح میری بات سنی اور مجھے یقین ہے کہ مجھے انصاف ملے گا تاکہ میری جیسی نوجوان لڑکیوں کا اس نظام پر بھروسہ دوبارہ بندھ جائے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراسٹر کے دارالحکومت ممبئی کی میونسپل کارپویشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ سٹار اداکارہ کنگنا رناوت کے آفس کو تجاوزات قرار دے اسے توڑ پھوڑ دیا تھا۔

اس سے متعلق بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادے ٹھاکرے کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے گھرکی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹے گی۔ انھوں نے کرن جوہر اور ادے ٹھاکرے کو بے نقاب کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جس کے بعد اداکارہ کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -