موٹر وے کیس، شفقت چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

موٹر وے کیس، شفقت چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 
موٹر وے کیس، شفقت چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے کیس کے ملزم شفقت کو سیشن کورٹ کے جج مصباح خان نے چھ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے کیس کے ملزم شفقت کو پولیس نے آج چہرے پر کالا کپڑاپہنا کر سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت سے ملزم کے چھ روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی ۔ سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ موٹروے کیس کے ملزم شفقت نے اعتراف جرم کر لیاہے اور اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو ابھی گرفتار کرنا باقی ہے ، مرکزی ملزم بھی ابھی گرفتار نہیں ہواہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں ، ملزم سے مزید تفتیش کیلئے چھ روز کا ریمانڈ دیا جائے ۔ 

عدالت نے تفتیشی افسر کی چھ روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست قبول کرتے ہوئے شفقت کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اپنی رپورٹ پیش کریں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری سے متعلق بھی آگاہ کریں ۔مقدے میں دہشتگردی کی دفعا ت شامل کی گئیں ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -