ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوتا ہے، آصف زرداری کا عالمی یوم جمہوریت پر پیغام 

ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوتا ...
ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوتا ہے، آصف زرداری کا عالمی یوم جمہوریت پر پیغام 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کا سورج گڑھی خدا بخش سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکر طلوع ہوتا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام اور جمہوریت ہماری سیاست ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی خاطرکسی قربانی سے گریز نہیں کیا،ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے جمہوریت لازمی ہے۔

سابق صدر کا مزید کہنا ہے کہ عوام کی ریاست کے امور میں بھرپور شرکت ہی جمہوریت ہے، 18ویں آئینی ترمیم جمہوریت کی حفاظت کا نام ہے، آمریت یزیدیت کا نام ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -