مروہ قتل کیس، پولیس نے ملزم رب نواز کو بےگناہ قراردے دیا

مروہ قتل کیس، پولیس نے ملزم رب نواز کو بےگناہ قراردے دیا
مروہ قتل کیس، پولیس نے ملزم رب نواز کو بےگناہ قراردے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاوہ عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی مروہ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ملزم رب نواز کو بے گناہ قراردے دیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم کیخلاف شواہد نہیں ملے رہا کردیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 5 سالہ بچی مروہ کے قتل کے معاملے پر سماعت ہوئی ،پولیس نے ملزم رب نواز کو بے گناہ قراردے دیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم کیخلاف شواہد نہیں ملے، رہا کردیا،ملزم کی رہائی سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس رپورٹ پیش کریں گے،سرکاری وکیل نے ملزم کو بے گناہ قرار دینے پر اعتراض کردیاجس پر پولیس نے رب نواز کو بھی عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے تینوں ملزموں کو 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔