پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ، وزیراعظم عمران خان کی بریت کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ، وزیراعظم عمران خان کی بریت کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ، وزیراعظم عمران خان کی بریت کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ،جج انسداد دہشتگردی عدالت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دلائل عدالت میں جمع ہو چکے ہیں ،عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان، صدر ڈاکٹر عارف علوی ،شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور پی ٹی آئی کی دیگر سینئر قیادت نامزد ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -