تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کے شوہر کا جج پر تشدد ، مقدمہ درج ، کس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کے شوہر کا جج پر تشدد ، مقدمہ درج ، کس کو گرفتار کر ...
تحریک انصاف کی رکن اسمبلی کے شوہر کا جج پر تشدد ، مقدمہ درج ، کس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقعہ پٹرول پمپ پر ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر کو تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کے شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے گاڑی میں بیٹھے ہی ہوائی فائر کیے ، معاملے کی ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پر حملہ کرنے اور مجرمانہ دھمکی دینے کے الزام میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے قانون ساز کی شریک حیات اور کزن کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرلیا گیا۔سیکرٹریٹ پولیس سٹیشن میں پنجاب اسمبلی کی رکن کے شوہر اور کزن کے خلاف دفعہ 337-اے، 337-ایف، 352 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے کزن کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایم پی اے کے شریک حیات کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایف آئی آر جج کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے جواب میں درج کی گئی تھی۔شکایت کنندہ نے بتایا تھا کہ وہ ابھی کونسٹیٹیوشن ایونیو کے پیٹرول پمپ پر رکے ہی تھے کہ ایک لینڈ کروزر غلط سمت سے آئی اور اس میں سے دو افراد اترے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ انہوں نے جج کے پاس جاکر اسے پیٹنا شروع کردیا اور انہیں گاڑی سے نکالنے کی کوشش کی، جج کے سر، چہرے، آنکھوں، ناک اور ٹانگوں سمیت اس کے جسم پر چوٹیں آئیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اپنے دفاع میں جج نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے تاہم وہ جج کو دوبارہ پیٹنے کے ارادے کے ساتھ پھر واپس آئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت پنجاب اسمبلی کی ایم پی اے کے شوہر کے طور پر ہوئی ہے۔رابطہ کرنے پر سینئر پولیس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ ایف آئی آر میں نامزد افراد میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایم پی اے کے شوہر ابھی بھی فرار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم ان کا پتہ لگانے اور گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
افسران کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لینڈ کروزر کے ڈرائیور نے کونسٹیٹیوشن ایونیو پر جج کو اوورٹیک کرنے کے لیے راستہ حاصل کرنے کے لیے ہارن بجایا تھا۔اگرچہ جج نے انہیں راستہ دے دیا تھا تاہم وہ لینڈ کروزر کے ڈرائیور کے ہارن بجانے کے انداز سے ناراض ہوکر اس کے آگے نکلتے وقت اسے قابل اعتراض اشارہ کیا۔بعد ازاں جب جج پیٹرول پمپ پر رکے تو لینڈ کروزر بھی وہاں پہنچ گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم پی اے کے شوہر کے ساتھ لڑائی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر اے ڈی ایس جے کو معطل کردیا۔

مزید :

قومی -