جے یو آئی مکہ مکرمہ کے کارکن ،خادم ضیوف الرحمان وقائدین جمعیت ابو زید نور محمد مینگل انتقال کرگئے، اظہار تعزیت
مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) خادم ضیوف الرحمان وقائدین جمعیت ابو زید نور محمد مینگل( فاضل جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی مدینہ منورہ) 26محرم الحرام 1442ھہ رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر حضرت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن حفظہ اللہ، مرکزی جنرل سکریٹری فخر جمعیت مولانا عبدالغفور حیدری ، جمعیت علمائے اسلام سعودی عربیہ کے مرکزی صدر حضرت حاجی عبدالمنان ، مرکزی جنرل سکریٹری قاری محمد الیاس ، جامعہ ام القری مکہ مکرمہ کے پروفیسر شیخ عبدالغفور جتوئی حفظہ اللہ،
جامعہ ام القری مکہ مکرمہ کے مدرس شیخ عبدالقیوم سندھی ، جامعہ ام القری مکہ مکرمہ کے مدرس شیخ محمد حامد الازوری، مرکزی فنانس سیکریٹری جناب الحاج سجاد خان ، شیخ عبدالعزیز بخش بزنجو، مولانا غلام رسول مینگل ، مولانا مراد بخش الحسنی ، درمحمد ملازئی ، مرکزی رویت ھلال کمیٹی پاکستان کے رکن حافظ عبدالمالک بروہی ، مولانا میر محمد مینگل، ابو عدنان در محمد ملازئی، شیخ علی نواز زھری، حافظ محمود ملازئی، بھائی عنایت اللہ خدرانی،شیخ احمد دینارزئی مینگل، مولانا عبدالغفور کلوئی ، شیخ گل محمد ملازئی ، مولانا امان اللہ قلندرانی، خالد محمود بھیو صاحب،مولانا نعمت اللہ چنہ، حافظ جمال الدین چنہ اور دیگر احباب نے ٹیلیفون پر مرحوم کے لواحقین بھائی مفتی امان اللہ مینگل، بیٹےصاحبزادھ زید مینگل،حاجی عبدالحمید مینگل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرما کر ان کی بخشش فرمائے ۔
اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ مرحوم شیخ نور محمد مینگل بہت سارے خصوصیات کے مالک ایک عظیم انسان تھے ، ،متواضع ،ملنسار اور محبت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے ،بیت اللہ شریف کے مہمانوں ضیوف الرحمان اور قائدین جمعیت کے خدمت میں پیش پیش تھے، مرحوم شیخ نور محمد مینگل سابق امام کعبہ شیخ عمر بن عبداللہ السبیل اور سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد المحیسنی کے کلاس فیلو تھے، سب نے دعاکی ہی کہ اللہ رب العالمین مرحوم کی خدمات جلیلہ کو اپنے دربار میں قبول فرمائے ،اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔