وفاقی کابینہ اجلاس، دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے اورسینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری 

وفاقی کابینہ اجلاس، دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے اورسینیٹ ...
وفاقی کابینہ اجلاس، دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے اورسینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے اورسینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،کابینہ نے دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے اورسینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کابینہ نے جدیدجیل کی تعمیر کیلئے اسلام آباد کے ماسٹرپلان میں ترمیم کی منظوری دیدی،وزارت ٹیلی کمیونی کیشن کی چین کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کیساتھ ہونے ایم او یو کی منظوری بھی دیدی گئی جبکہ سی ڈی اے اور اسلام آبادمیونسپل کارپوریشن کے درمیان اختیارات کی تقسم کامعاملہ موخرکردیاگیا، ذرائع کاکہنا ہے کہ کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی دیدی،،کابینہ نے ای سی سی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -