موٹرو ے واقعہ ، قریب ہی واقع کرول گاﺅں میں لوگ گھروں کو تالے لگا کر کیوں چلے گئے ؟ جانئے 

موٹرو ے واقعہ ، قریب ہی واقع کرول گاﺅں میں لوگ گھروں کو تالے لگا کر کیوں چلے ...
موٹرو ے واقعہ ، قریب ہی واقع کرول گاﺅں میں لوگ گھروں کو تالے لگا کر کیوں چلے گئے ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹر وے کیس میں ملوث مرکزی ملزموں میں سے ایک شفقت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ہے جبکہ دوسرے عابد ملہی کی تلاش جاری ہے اور راستے سے واپس لوٹ جانے والے تیسرے ملزم اقبال عرف بالامستری کو بھی دھر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ موٹروے پر نہایت افسوسنا کا واقعہ جہاں پیش آیا اس کے قریب ہی کرول گاٹی گاوں واقع ہے جہاں بنی خانہ بدوشوں کی بستی کے کئی گھروں کو تالے لگے ہیں اور لوگ پولیس کے خوف سے فرار ہو گئے ہیں۔

کیس کے سلسلے میں پولیس نے اس بستی سے درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا۔ پولیس کے ڈر سے اس بستی کے اکثر رہائشی اپنے بچوں اور سامان کو وہیں چھوڑ کر غائب ہو گئے۔کرول گاو¿ں کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون کے ساتھ قبیح فعل کرنے والے ملزمان کو اسی جگہ پر سنگسار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں جانچ پڑتال جاری ہے اور جو لوگ اپنے گھر بند کرکے جاچکے ہیں ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جو بھی جرائم میں ملوث پائے گئے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب موٹر وے پر انسانی روپ میں درندوں کے آنے کے لیے لگائی گئی فینس آج بھی نا مکمل ہے اور ملزمان اس راستے سے جب چاہیں آسانی سے موٹر وے پر جاسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -