مارسیلی اور پی ایس جی کے درمیان میچ میں گھونسے اور لاتیں چل گئیں، اس کی وجہ کیا بنی اور نیمار سمیت کتنے کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھائے گئے؟ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے

مارسیلی اور پی ایس جی کے درمیان میچ میں گھونسے اور لاتیں چل گئیں، اس کی وجہ ...
مارسیلی اور پی ایس جی کے درمیان میچ میں گھونسے اور لاتیں چل گئیں، اس کی وجہ کیا بنی اور نیمار سمیت کتنے کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھائے گئے؟ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے

  

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) مارسیلی اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران فٹ بال وینیو میدان جنگ بنا رہا اور برازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار سمیت 5 کھلاڑیوں کو آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فرنچ فٹ بال لیگ ون میں روایتی حریف پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور مارسیلی کے میچ میں فٹ بال وینیو میدان جنگ بنا رہا اور لڑائی جھگڑے کے بعد نیمار سمیت 5 کھلاڑیوں کو کھیل کے آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دکھائے گئے تاہم نیمار کا کہنا ہے کہ انہیں نسل پرستانہ روئیے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

کھیل کے دوران ہونے والے جھگڑے میں دونوں ٹیموں کے فٹ بالرز کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف مکے اور لاتوں کا استعمال کیا گیا، جس کے باعث مجموعی طور پر مقابلے میں ایک درجن کے قریب یلو کارڈز دکھائے گئے جبکہ 9 برس میں پہلی بار مارسیلی نے پی ایس جی کو 0-1 سے شکست دی۔

مارسیلی کے کوچ اینڈرے ویلاس بوس کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو یہ بہت غلط ہے لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں ہے، ہم نے وہ دیکھا جو نظر آیا۔ دوسری جانب نیمار نے واقعے کے بعد کہا کہ مجھے صرف اس بات کا افسوس ہے کہ اس بیوقوف کے چہرے پر نہیں مارا، ویڈیو ریویو میں میرے غصے کو دیکھنا بہت آسان تھا لیکن مجھے نسل پرستانہ جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 

مزید :

کھیل -