جوفرا آرچر نے لاکھوں ڈالرز ٹھکرا دئیے مگر کیوں؟ 

جوفرا آرچر نے لاکھوں ڈالرز ٹھکرا دئیے مگر کیوں؟ 
جوفرا آرچر نے لاکھوں ڈالرز ٹھکرا دئیے مگر کیوں؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر نے اہل خانہ ساتھ وقت گزارنے کی خاطر لاکھوں ڈالرز کو ٹھکرا دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر نے بگ بیش لیگ کھیلنے کیلئے ہوبارٹ کی طرف سے بھاری معاوضے کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوبارٹ کی طرف سے کھیلنے کی خوشی ہوتی لیکن اب مجھے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنا ہے، فروری سے اپنی فیملی سے نہیں مل سکا۔

جوفرا آرچر نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول میں ایک لمبے عرصے تک رہنا بہت چیلنجنگ ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ اب مزید اس ماحول میں رہنے کی مجھ میں طاقت ہے، ڈالرز کمانے کیلئے اب بائیو ببل میں رہنے سے بہتر ہے کہ اپنی زندگی سے لطف اٹھاؤں کیونکہ میں فروری میں اہل خانہ سے ملا تھا اور اب ستمبر چل رہا ہے۔ 

مزید :

کھیل -