موٹر وے کیس، پولیس نے ابتدائی رپور ٹ مرتب کر لی ، اس میں کیا کہا گیاہے ؟ جانئے 

موٹر وے کیس، پولیس نے ابتدائی رپور ٹ مرتب کر لی ، اس میں کیا کہا گیاہے ؟ جانئے 
موٹر وے کیس، پولیس نے ابتدائی رپور ٹ مرتب کر لی ، اس میں کیا کہا گیاہے ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جس دوران انہیں موٹر وے کیس کے متعلق ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جبکہ اس دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور دیگر شخصیات عمران خان سے ملاقات بھی کریں گی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے موٹر وے کیس کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی ، رپورٹ میں مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری میں تاخیر کی وجہ خبر لیک ہونا قرار دی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فرانزک لیباٹری سے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد خبر نشر ہوئی ، تصویر نشر ہونے کے بعد عابد اپنے گھر سے روپوش ہوا ، مرکزی ملزم عابد کا ساتھی شفقت گرفتار ہو چکا ہے ، اب تک 55 افراد کے ڈی این اے کروائے گئے ہیں ، عابد کی گرفتاری کیلئے اب تک 66 چھاپے مارے گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -