وزیر کھیل نے پاکستان کے پہلے ریسلر دین محمد کے پوتے کا خواب پورا کر دیا

وزیر کھیل نے پاکستان کے پہلے ریسلر دین محمد کے پوتے کا خواب پورا کر دیا
وزیر کھیل نے پاکستان کے پہلے ریسلر دین محمد کے پوتے کا خواب پورا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاکستان کے پہلے ریسلر دین محمد کے پوتے کا خواب پورا کرتے ہوئے سپورٹس بورڈ میں انہیں ملازمت دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاکستان کے پہلے قومی لیجنڈسابق ریسلر دین محمد کے پوتے کو سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملازمت دیدی، دین محمد کے پوتے فیصل علی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی سے ملاقات کی،صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ سابق قومی ریسلر دین محمد سے ملاقات میں خاندان کے فرد کو ملازمت کا وعدہ کیا تھا،دین محمد کے پوتے فیصل علی کو سپورٹس بورڈ پنجاب میں بھرتی کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ہیروز کی پذیرائی ہم سب کا فرض ہے،دین محمد پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ریسلر ہیں، رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی میں قومی لیجنڈز کیلئے انڈوومنٹ فنڈ کی تجویز شامل ہے، وزیراعظم عمران خان سے بھی دین محمد کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں گھر دینے درخواست کی ہے۔ 
رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کھلاڑیوں کی فلاح کے حوالے سے اہم قدم ہوگا،مستقبل میں قومی ہیروز کیلئے وسائل کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -