رحیم یارخان، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہوگیا

رحیم یارخان، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہوگیا
رحیم یارخان، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہوگیا
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

رحیم یارخان (آئی این پی) چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ، علاج کیلئے ہوم آئیسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت ، کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 1212 ہوگئی ، کرونا وائرس میں مبتلا 10 ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ، کرونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوجانے والے افراد کی تعداد 1136 ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گلشن اقبال کے رہائشی چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر مظہر سلیم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1212 ہوگئی ، صرف 10 کرونا وائرس متاثرہ ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج جبکہ کرونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوجانے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -