پشاور کے سکواش کھلاڑیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی، صوبائی حکومت نے ایسے شخص کی خدمات حاصل کر لیں کہ نوجوانوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

پشاور کے سکواش کھلاڑیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی، صوبائی حکومت نے ایسے شخص ...
پشاور کے سکواش کھلاڑیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی، صوبائی حکومت نے ایسے شخص کی خدمات حاصل کر لیں کہ نوجوانوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سابق عالمی چیمپین جان شیر خان کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور ہر تعلیمی ادارے میں سکواش کورٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈی جی کھیل خیبرپختونخوا اسفند یار خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے سابق عالمی چیمپین جان شیرخان کی خدمات حاصل کر لی ہیں، ہر تعلیمی ادارے میں سکواش کورٹ کا قیام اور کوچ ہو گا، 8 سکواش کلب بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ 

اسفند یار خٹک کا کہنا تھا کہ ریلوے سے زمین کی لیز کے حصول کیلئے بات چیت ہو رہی ہے جس پر 9 سکواش، جم اور سوئمنگ پول تعمیر ہوں گے۔ ڈی جی کھیل خیبرپختونخوا نے کہا کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے جبکہ اگلے ستمبر تک ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر بھی مکمل ہو گی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے اسفند یار خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش تھی کہ لیگ کے میچز کا انعقاد پشاور میں ہو تاہم سٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل نہیں ہو سکی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا حکومت نے سابق عالمی سکواش چیمپین جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ 

مزید :

کھیل -