موٹروے واقعہ، قصور میں قتل ہونیوالی زینب کے والد بھی میدان میں آگئے، حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

موٹروے واقعہ، قصور میں قتل ہونیوالی زینب کے والد بھی میدان میں آگئے، حکومت ...
موٹروے واقعہ، قصور میں قتل ہونیوالی زینب کے والد بھی میدان میں آگئے، حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی ) پنجاب کے شہر قصور میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی 6 سالہ بچی زینب کے والد امین انصاری نے حکومت سے ملک میں پورنوگرافی پر مشتمل ویب سائٹس پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زنیب الرٹ ریکوری اینڈ رسپانس ایکٹ کے تحت چاروں صوبوں اور مرکز میں باقاعدہ ایک اتھارٹی قائم کی جائے۔

سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین انصاری نے کہا کہ یہاں جمع ہونے کا مقصد رائے عامہ ہموار کرنا اور مذکورہ مسئلہ پارلیمنٹ کا اجتماعی مسئلہ ہے ملک کر جامعہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ بچوں کے ریپ اور ان پر تشدد میں تفتیش اور پراسیکیوشن میں غیرمعمولی وقت لگتا ہے اور اس دوران ملزمان قانونی سقم کا فائدہ اٹھتے ہیں۔

زنیب کے والد نے زور دیا کہ ملک میں گزشتہ 10 برس میں بچوں کے ریپ اور ان پر تشدد و قتل کے متعدد کیسز زیر التوا ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ پہلے زیر التوا کیسز کی فائنڈنگ کرائیں اور قانون میں ایسی ترامیم لائیں جس سے مجرم کو جلد از جلد سزا ملے۔