”میری پرفیکٹ مارننگ“ ثانیہ مرزا نے کس کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی؟

”میری پرفیکٹ مارننگ“ ثانیہ مرزا نے کس کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی؟
”میری پرفیکٹ مارننگ“ ثانیہ مرزا نے کس کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی؟
سورس:   InstaGram

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ بیٹا اذہان بھی موجود ہے۔ ثانیہ مرزا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں وہ مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کو دیکھ رہی ہیں جبکہ اذہان بھی جواب میں والدہ کو دیکھ کر مسکرا رہا ہے۔ 

تصویر میں اذہان کو کمبل اوڑھے دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تصویر صبح کے وقت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پرفیکٹ مارننگ میرے اذہان کے ساتھ۔‘

شعیب ملک کی اہلیہ اور بیٹے کی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور مداح بھارتی ٹینس سٹار اور ان کے بیٹے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی جاری کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -