میسی نے سب سے زیادہ کمائی کی دوڑ میں رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، سالانہ کمائی جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر لیونل میسی نے فٹ بال کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کی دوڑ میں رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے معروف بزنس میگزین نے زیادہ کمائیاں کرنے والے فٹ بالرز کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق 126 ملین ڈالر سالانہ کمانے والے لیونل میسی امیر ترین کھلاڑی جبکہ بارسلونا اور ارجنٹائنی سٹار کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا نمبر آیا۔
دوسری جانب پرتگال اور یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی سالانہ آمدن 117 ملین ڈالر بتائی گئی ہے جبکہ 96 ملین ڈالر کی کمائی کیساتھ برازیلی فارورڈ نیمار اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔