” اگر نوازشریف کی میڈیکل کی رپورٹس جھوٹی ہیں تو ان وزراکو مستعفی ہوجانا چاہیے جنہوں نے بیماری کی تصدیق کی“

” اگر نوازشریف کی میڈیکل کی رپورٹس جھوٹی ہیں تو ان وزراکو مستعفی ہوجانا ...
” اگر نوازشریف کی میڈیکل کی رپورٹس جھوٹی ہیں تو ان وزراکو مستعفی ہوجانا چاہیے جنہوں نے بیماری کی تصدیق کی“

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پا ناماکیس کے بجائے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ انہوں نے دیگر لیگی رہنماﺅں کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالتی فیصلوں کو تحفظات کے باوجود قبول کیا۔ ہم دل سے عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہم آئین و جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے وکیل نے عدالت میں بیشمار حوالہ جات پیش کیے۔ نوازشریف کے وکیل نے پرویز مشرف کیس کا حوالہ بھی دیا۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر حکومت نے اختلافی دلیل نہیں دی۔ ان کا مزید کہناتھا کہ اگر نوازشریف کی میڈیکل کی رپورٹس جھوٹی ہیں تو ان وزراکو مستعفی ہوجانا چاہیے جنہوں نے بیماری کی تصدیق کی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ملک کا وزیراعظم ٹی وی پر بیٹھ کر نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑاتا ہے۔

مزید :

قومی -