راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے کتنے لوگوں کو روز گار ملے گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتا دیا

راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے کتنے لوگوں کو روز گار ملے گا؟ ...
راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے کتنے لوگوں کو روز گار ملے گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتا دیا

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ایک اہم منصوبہ ہے، جس سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ منصوبے سے 12 لاکھ لوگوں کو روزگار میسر ہوگا۔

شیخوپورہ میں تقرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 7 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ منصوبے سے لاہور شہر کی فضائی آلودگی میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دریائے راوی گندا نالہ بنتا جا رہا ہے۔ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 12 زونز بنیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے۔ راوی ریور منصوبہ ہمارے عملی اقدامات کی مثال ہے۔ منصوبے کے لیے راوی ریور اتھارٹی بھی بنائی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -