کورونا کیسزسامنے آنے کے بعد اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کو سیل کردیا گیا

 کورونا کیسزسامنے آنے کے بعد اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کو سیل کردیا گیا
 کورونا کیسزسامنے آنے کے بعد اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی کو سیل کردیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 16 سے زائد کیسز سامنے آنے پر نجی یونیورسٹی سیل کر دیا گیاجبکہ وبا کے پھیلاو کوروکنے کے لیے کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔ویب سائٹ ’پر و پاکستانی‘کی رپورٹ کے مطابق رفاہ میڈیکل کالج کے سٹاف اور طلباءمیں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے جس کے بعد اسے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کا دباو¿ کافی حد تک کم ہوتا نظر آ رہا ہے اور آج سے تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے ہیں۔این سی او سی نے تعلیمی ادارے کا نام لیے بغیر اس بات کی تصدیق کی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی میں کورونا کے 16 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد نجی یونیورسٹی سیل کر دی گئی ہے جبکہ وبا کے پھیلاو کوروکنے کے لیے کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔ تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ ان 16 لوگوں سے مزید کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہ کن علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند تھے جو آج 6ماہ بعد کھل گئے ہیں،ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی کلاسز کا آغاز ہوگیا جبکہ یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں،کورونا کے باعث بچوں اور اساتذہ کے لیے فیس ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ بچوں کے درمیان مناسب فاصلہ بھی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اس کے علاوہ جگہ جگہ کوروناسے بچاو¿کی ہدایات بھی آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام سی ای اوز اسکولز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے ذمہ دار ہوں گے،طلبا کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا،گروپ اے، کی کلاسز سوموار، بدھ اور جمعہ کو ہونگی جبکہ گروپ بی کی کلاسز منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ہوں گی۔23 ستمبر سے چھٹی،ساتویں اورآٹھویں جماعت میں تدریس کاعمل بحال ہوگا جبکہ 30ستمبرسے پرائمری کلاسیں بھی شروع ہوجائیں گی۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -