فحش فلموں میں اداکاری چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنے کی خواہشمند اداکارہ سوتے ہوئے صرف 24 برس کی عمر میں انتقال کرگئی

فحش فلموں میں اداکاری چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنے کی خواہشمند اداکارہ سوتے ...
فحش فلموں میں اداکاری چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنے کی خواہشمند اداکارہ سوتے ہوئے صرف 24 برس کی عمر میں انتقال کرگئی
کیپشن:    سورس:   Twitter/zeoparkerxxx

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں میں اداکاری چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنے کی خواہش مند امریکی اداکارہ 24سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔ میل آن لائن کے مطابق زوئی پارکر نامی اس اداکارہ کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ویدرفورڈ سے تھا۔ وہ اوائل عمری میں ہی فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئی اور 100سے زائد فحش ویڈیوز میں کام کرنے کے بعد اس نے انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

رپورٹ کے مطابق زوئی پارکر فحش فلم انڈسٹری چھوڑ کر نئی زندگی شروع کرنا چاہتی تھی اور دوبارہ اپنی فیملی کے لوگوں کے قریب ہونا چاہتی تھی جنہوں نے فحش فلم انڈسٹری میں جانے کے بعد اس کے ساتھ قطع تعلق کر لیا تھا۔ تاہم انڈسٹری چھوڑنے کے چند ماہ بعد ہی گزشتہ رات اس کی سوتے میں موت واقع ہو گئی۔ زوئی کی موت کا اعلان اس کے منگیتر جے کیمپ بیل نے چندہ جمع کرنے کی ویب سائٹ ’گو فنڈ می‘ (GoFundMe)پر کیا۔ اس نے بتایا کہ زوئی پارکر سو رہی تھی کہ نیند کے دوران ہی رات 2بجے کے قریب اس کی موت واقع ہو گئی۔ واضح رہے کہ زوئی کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -