’اس لڑکی سے فوری تعلق ختم کرلو‘ آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ لڑائی کی وجہ انٹرنیٹ پر بتائی تو صارفین فوری مشورہ دینے لگے

’اس لڑکی سے فوری تعلق ختم کرلو‘ آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ لڑائی کی وجہ ...
’اس لڑکی سے فوری تعلق ختم کرلو‘ آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ لڑائی کی وجہ انٹرنیٹ پر بتائی تو صارفین فوری مشورہ دینے لگے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی آدمی نے انٹرنیٹ پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ لڑائی اور اس کے گھر چھوڑ کر چلے جانے کی ایسی وجہ بتائی ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اس آدمی فوری طور پر اپنی گرل فرینڈ سے تعلق ختم کردینے کا مشورہ دینے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر اس آدمی نے بتایا کہ ”میں نے ایک سال قبل فوج سے ریٹائر ہونے والا ایک کتا گود لیا تھا۔ اس کتے نے فوج میں سروس کے دوران نجانے کیسے کیسے مناظر دیکھ رکھے تھے کہ یہ آج بھی ان کے صدمے سے دوچار رہتا ہے اور اکثر رونے اور ہلکی آوازیں نکالنے لگتا ہے جیسے فریاد کر رہا ہو۔“

آدمی نے لکھا کہ ”ایک رات میں اور میری گرل فرینڈ سو رہے تھے کہ کمرے میں فرش پر بیٹھے اس کتے نے بلبلا کر رونا شروع کر دیا اور میں بیڈ سے اتر کر نیچے اس کتے کے پاس فرش پر آ کر سو گیا تاکہ کتے کو اس ذہنی تکلیف سے نکال سکوں۔ میں پاس آ کر سونے سے کتا پرسکون ہو گیا لیکن یہ بات میری گرل فرینڈ کو سخت ناگوار گزری اور اس نے اٹھ کر مجھ سے لڑنا شروع کر دیا اور پھر آدھی رات کو ہی گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کیا کروں۔“انٹرنیٹ صارفین کمنٹس میں اس آدمی کی کتے سے محبت کی تعریف بھی کر رہے ہیں اور اس کی گرل فرینڈ پر برس بھی رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی بے حس اور خودغرض لڑکی کے ساتھ اسے فوری طور پر تعلق ختم کر دینا چاہیے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -