کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن میں کتنا اضافہ ہوا؟رپورٹ آگئی

کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن میں کتنا اضافہ ہوا؟رپورٹ ...
کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن میں کتنا اضافہ ہوا؟رپورٹ آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آن لائن رقوم کی منتقلی کی عالمی کمپنی پے یو نیر (Payoneer ) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن کی شرح میں ریکارڈ 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی کمپنی نے آمدنی میں اضافے کی بڑی وجہ کورونا کے دوران جاری ای روزگار آن لائن فری لانسنگ پروگرام کو قرار دیا ہے،لاک ڈاؤن کے 3 ماہ میں ای روزگار کے طلبا نے دوران تربیت اڑھائی کروڑ کما لئے،ای روزگار محکمہ یوتھ افئیرز پنجاب اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ پروگرام ہے۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ ای روزگار پروگرام بیروزگاری کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کی نسبت پاکستان کی مجموعی آن لائن آمدن 47 سے بڑھ کر69 فیصد ہو گئی ۔ای روزگار کے نئے سیشن میں داخلے بھی جاری ہیں جن میں 35برس تک کے ایم اے پاس بے روزگار نوجوان فزیکل کے علاوہ آن لائن کلاسز کیلئے بھی اپلائی کر سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے ای روزگار ویب سائٹ یا 080009897 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -